تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:17

مصر میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کی عبوری حکومت نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ مصر کی عبوری حکومت نے ایمرجنسی معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کو منتشر کرنے کے لیے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کے بعد گزشتہ ماہ نافذ کی تھی۔ تین جولائی کو محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد سے مصر میں مظاہرے اور پرتشدد واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.