تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:41

افغانستان سے امریکی انخلا پر 7 ارب ڈالر لاگت کا تخمینہ

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے افغانستان سے فوجی انخلا پر لاگت کا تخمینہ 7 ارب ڈالر لگایا ہے۔ واپسی کے لئے پاکستان کے زمینی راستے پر زیادہ انحصار کیا جائے گا۔پینٹا گون کے ایک عہدے دار نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ افغانستان سے 24 ہزار گاڑیاں اور 20 ہزار شپنگ کنٹینرز واپس امریکا بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ یہ سامان 31 دسمبر 2014 تک زمینی ، سمندری اور فضائی راستے سے بھیجا جائے گا۔ حساس آلات اور ہتھیار براہ راست فضائی راستے سے بھیجے جائیں گے۔ باقی سامان زمینی راستے سے واپس لایا جائے گا اور اس کے لئے زیادہ تر پاکستان کے زمینی راستے استعمال کئے جائیں گے۔ امریکی عہدے دار نے بتایا کہ افغانستان سے سارا سامان واپس نہیں لایا جائے گا۔ اضافی سامان میں سے کچھ افغان حکومت کو عطیہ کردیا جائے گا ، کچھ سامان گیارہ اتحادی ممالک کو فروخت کردیا جائے گا اور باقی تباہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.