13 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:26
امریکا میں جھیل کی سطح پر بگولوں نے لوگوں کو حیران کردیا
جیو نیوز - واشنگٹن …امریکا میں جھیل کی سطح پر بننے والے دو بگولوں نے لوگوں کو حیران کردیا۔ َجَل بگولے ریاست وسکونسن کے شہر کنوشا کے قریب جھیل مشی گن میں بنے ، نیشنل ویدر سروس کے مطابق جھیل کا درجہ حرارت زیادہ ہونے اور بالائی فضاء میں سرد ماحول کے نتیجے میں جل بگولوں نے جنم لیا۔ تاہم یہ بگولے جھیل کی سطح پر رہے اور زمین کی طرف نہیں آئے۔