14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:37
پینٹاگون پاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سازوسامان کی واپسی پر خوش
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے پاکستان کے راستے افغانستان سے فوجی سازوسامان کی واپسی پراطمینان کااظہارکیاہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایاہے کہ اس وقت امریکا افغانستان سے 20 فیصد فوجی سامان کی منتقلی پاکستان کے راستے کررہا ہے جسے بڑھا کر 30 فیصد کرنے پر غورکیاجارہا ہے۔اہلکارکے مطابق پینٹاگون میں زمینی راستوں سے سامان کی منتقلی 60 فی صد تک کرنے کی تجویز بھی زیرِ غورہے۔ اپریل سے اب تک تقریباً نصف سے زائد فوجی سازو سامان فضائی راستے سے مشرق وسطیٰ اورپھر وہاں سے امریکا منتقل کیاجاچکا ہے۔ جدید ہتھیاراورحساس آلات طیاروں کے ذریعے ہی منتقل کیے جائیں گے۔ 2014 کے آخر تک امریکا 24 ہزار گاڑیاں اور 20ہزار دیگر سازو سامان منتقل کریگا۔