14 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:55
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق ہو جائے گی،بان کی مون
جیو نیوز - نیویارک…اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی آئندہ ہفتے متوقع رپورٹ میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان نے یہ نہیں بتایا کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں 21 اگست کو کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ کرنے کا الزام کس پر عائد کیا جائے گا کیونکہ یہ رپورٹ کے دائر کار میں نہیں ہے۔ لیکن انھوں نے یہ ضرور کہا کہ شام کے صدر،جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں،اس لیے مجھے یقین ہے کہ جب یہ سارا معاملہ ختم ہو گا تو احتساب کا عمل شروع ہو جائے گا۔ کیمیائی ہتھیاروں کے سربراہ انسپکٹر آکے سیلسٹروم نے اب اس کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کی رپورٹ مکمل ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رپورٹ مکمل ہے اب یہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر منحصر ہے کہ وہ اسے کب پیش کرتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماری ہارف نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے لیے کسی کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا گیا ہوگا لیکن یہ اس واقعے کے متعلق ’ہمارے موقف کی تصدیق کرے گا۔