15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:1
کولو راڈو میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی،درجنوں گھر بہہ گئے،کئی افراد لاپتا
جیو نیوز - کولوراڈو…امریکی ریاست کولوراڈو میں سیلابی ریلوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی جب کہ درجنوں افراد لا پتا ہیں۔ریاست کولوراڈومیں 3دن پہلے 73 سال کا رکارڈ توڑ دینے والی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث کئی چھوٹے قصبے زیرِ آب آ گئے۔ سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی گھر بہہ گئے۔حکام کے مطابق اب بھی سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کل بھی ریسکیو اداروں نے کولوراڈو کے کئی علاقوں سے ہزاروں افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیاتھا۔ماہرین موسمیات کے مطابق ریاست میں بارشوں کا سلسلہ ابھی دو دن اور چلے گا۔