تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:56

کینیڈا: حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر

جیو نیوز - مانٹریال…کینیڈا میں سرکاری ملازمین کے حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں آگئے۔مانٹریال میں ہونے والے مظاہرے میں مسلمان، یہودی ، عیسائی ، سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان سب ہی شریک ہوئے ، شرکاء کا کہنا تھا کہ مجوزہ پابندی شہری آزادی کا مسئلہ ہے جسے وہ قبول نہیں کریں گے، کینیڈا کے صوبے ’کیوبیک ‘ کی ایک پارلیمانی جماعت سرکاری ملازمین پر حجاب، عمامہ اور دیگر مذاہب کی علامات سمجھی جانے والی اشیا پہنے پر پابندی کا بل تیار کررہی ہے۔ بل منظور ہوا تو اس کا اطلاق اساتذہ، پولیس اہل کاروں ، اسپتال عملے ، ججز اور دیگر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.