15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:12
بھارت : اگنی فائیو میزائل کا ایک اور تجربہ،رینج 5ہزار کلو میٹر سے زائد
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارت نے ایٹمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔اگنی فائیو میزائل ریاست اڑیسہ میں وہیلر آئی لینڈز سے فائر کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق تجربہ کامیاب رہا۔ یہ میزائل پورے ایشیا اور یورپ کے کچھ حصوں تک مار کرسکتا ہے۔ مقامی طور پر تیار کئے گئے اگنی فائیو کی رینج 5 ہزار کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ 17 میٹر لمبا اگنی فائیو میزائل ایک ٹن سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ اگنی میزائل کا دوسرا تجربہ ہے۔ پہلا تجربہ 19 اپریل 2012 کو کیا گیا تھا۔