تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:33

ایران اور اقوام متحدہ کاشام میں امداد فراہم کرنے کا معاہدہ

جیو نیوز - تہران…ایران اور اقوام متحدہ نے شام میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران میں اپنے پہلے دورے پر آئی ہوئی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ ولیری اموس سے ملاقات میں ایران اور اقوام متحدہ نے شام سمیت مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے معاہدے پر اتفاق کرتے ہوئے دستخط کیئے، انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کے موثر اقدامات کے لئے تیار ہے، ایران ماضی میں بھی شام کی انسانی بنیادوں پر مدد کرتا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.