16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:25
بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ آج پیش کرینگے
جیو نیوز - اقوام متحدہ…اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق معائنہ کاروں کی رپورٹ آج سلامتی کونسل میں پیش کریں گے۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اپنی رپورٹ جمع کرادی ہے جس پرسیکریٹری جنرل بان کی مون سلامتی کونسل کوبریفنگ دیں گے۔ اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے دمشق کے نواح میں متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی تاہم ذمے داروں کا تعین نہیں ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفصیلی رپورٹ میں اس بات کااشارہ ملے گا کہ حملے کا ذمے دارکون ہے۔