تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:54

جاپان : تیزآندھی اور طوفانی بارشوں سے کئی علاقے زیر آب

جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان میں تیزآندھی اور طوفانی بارشوں اورمٹی کا تودہ گرنے سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ مغربی اور وسطی جاپان میں طوفان مین ای۔ Man-yi کی وجہ سے دریائے کات سْورا میں بند ٹوٹ گیا،پانی پھیل جانے سے قریبی عمارتیں زیر آب آگئیں ۔ انتظامیہ نے دو لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ طوفان سے آٹھ لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔ ٹوکیو کے شمال میں تیز ہواوٴں کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے Kyoto, Fukui اور Shiga میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.