تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:56

بھیانک تصور، جرمنی میں ڈرون سے کچھ اور ہی کام لیا گیا

جیو نیوز - برلن…ڈرون طیاروں کا تصور ہمارے لیے کچھ بھیانک ہے لیکن جرمنی میں ڈرون سے کچھ اور ہی کام لیا گیا ۔جرمن چانسلر اینجلا مرکل آج کل مصروف ہیں 22 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کی مہم میں۔ اور اس سلسلے میں انھوں نے شرکت کی ڈریسڈن میں اپنی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹ کی ریلی میں۔ یہاں مرکز نگاہ تو ہونا چاہیے تھا جرمن چانسلر کو لیکن شو لوْٹنے کے لیے یہاں کوئی اور بھی موجود تھا۔ چار پنکھوں والا ایک چھوٹا ساایر کرافٹ۔اس پر کیمرے نصب تھے اور ایک چھوٹا سا کمپیوٹر بھی۔ڈرون پر پائریٹ کا اسٹیکر بھی لگا ہوا تھا، پائریٹ پارٹی اینجلا کی مخالف پارٹی ہے۔جلسہ گاہ میں موجود سیکیورٹی والوں نے جلد ہی پتا چلا لیا کہ یہ ڈرون اڑانے والا کون ہے، پھر اسے فوراً یہ ڈرون ہٹانے کی ہدایت کی گئی جو اس نے عین اسٹیج کے سامنے گرا دیا۔چند منٹ کے اس شو سے سبھی خوب محظوظ ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.