تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:47

امریکا: شکاگو میں فائرنگ، 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد زخمی

جیو نیوز - شکاگو … امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے، 3 سالہ بچے سمیت 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکی ریاست الی نوائے کے شہر شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، 51 اسٹریٹ میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں زخمی تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.