22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:44
نفرت اور جنگ کا راستہ درست نہیں،امن بہتر دنیا کی تعمیر کرسکتا ہے،پوپ فرانسس
جیو نیوز - روم…پشاور میں کوہاٹی گیٹ کیسامنے گرجا گھرمیں ہونے والے 2خودکش دھماکوں پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسنے مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ پاپائے اعظم نے مزید کہا کہ نفرت اور جنگ کا راستہ درست نہیں،امن کا راستہ ہی بہتر دنیا کی تعمیر کرسکتا ہے۔انھوں نے ہلاک ہونے والے مسیحیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔