22 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:21
نیروبی میں مقابلہ جاری، 68 افراد ہلاک ہوچکے
جیو نیوز - نیروبی …کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال میں جنگجووٴں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، ہلاک ہونے والے 68 افراد میں کینیا کے صدر کے بھتیجے سمیت تین برطانوی، دو فرانسیسی، دو کینیڈین، 2 بھارتی اور 1 امریکی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق 30 افراد اب بھی یرغمال ہیں، کینیا کے صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملہ دہشت گردی کی کاروائی ہے اور حملہ آوروں پر جلد قابو پا لیا جائے گا، دوسری طرف اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور برطانوی وزیر اعظم نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔