23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:41
فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم
جیو نیوز - منیلا… فلپائن میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ،فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ، شہر میں کئی مقامات پر کمر تک پانی کھڑا ہے ، سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باعث لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کشتیوں اور دوسرے سہاروں کا استعمال کررہے ہیں ، فلپائن کے شمالی علاقوں سے سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔