تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:22

نیروبی شاپنگ مال واقعہ: الشباب کی یرغمالیوں کو مارنے کی دھمکی

جیو نیوز - نیروبی … کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے شاپنگ مال میں 2 روز بعد بھی فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، شدت پسند گروپ الشباب نے یرغمال بنائے گئے افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہفتے سے سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپیں جاری ہیں، اب تک جھڑپ میں 68 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ واقعے میں برطانیہ، فرانس، چین، گھانا، ہالینڈ، جنوبی افریقہ، بھارت، آسٹریلیا،کینیڈا کے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ کینیاکی فورسز نے پیش قدمی کرتے ہوئے کئی افراد کو بازیاب کرالیا، متعدد اب بھی شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں ۔ صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے دھمکی دی ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیاگیا تو یرغمالیوں کو جان سے مار دیں گے۔ نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کاکہناہے حملہ آور بے رحم دہشت گرد ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.