تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:30

کینیا کے شاپنگ مال میں ایک بار پھر شدید فائرنگ

جیو نیوز - نیروبی …کینیا کے شاپنگ مال میں ایک بار پھر شدید فائرنگ شروع ہو گئی ہے۔ دارالحکومت نیروبی میں تین روز سے جاری حملہ اختتامی مراحل میں ہے، اب سے کچھ دیر قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ سیکورٹی فورسز نے ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کا کنٹرول سنبھال کر تمام یرغمالیوں کو آزاد کرا لیا اوراب تلاشی جاری ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق شاپنگ مال پر حملہ کرنے والوں میں ایک برطانوی اور دو یا تین امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ہفتے کوصومالی جنگجو گروہ الشباب نے حملہ کرکے 62 افراد کوہلاک اور200 سے زائد کوزخمی کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.