24 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:17
سپر پاور امریکا کے صدر اوباما اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں!
جیو نیوز - نیو یارک…امریکی صدر اوباما اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں،سپر پاور امریکا کے پاور فل صدر باراک اوباما نے بیوی کے خوف سے سگریٹ پینا چھوڑ دی،اس حوالے سے خود اوباما نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب میں سول سوسائٹی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا 6 سال سے سگریٹ نہیں پی، کیونکہ وہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں ۔