تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:45

ممبئی:5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی،متعددکے دبے ہونے کا خدشہ

جیو نیوز - ممبئی… بھارتی شہر ممبئی میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی متعدد افراد کے دبے جانے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے ڈاک یارڈ روڈ پر واقع 5 منزلہ عمارت گرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رہائشی عمارت ہونے کے باعث کئی افراد کے ملبے میں دبے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔اب تک تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.