27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:10
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی
جیو نیوز - کینبرا…آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پھیلنے لگی۔ ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوٴتھ ویلز میں لگنے والی آگ نے مشرقی ٹاوٴن شیلو بے Shallow Bay کا رخ کر لیا ہے۔ جہاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ میڈیا کے مطابق نیو ساوٴتھ ویلز کی ریاست میں چالیس مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جس میں سے 18 مقامات کی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔فائر فائٹرز کا عملہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہے۔