تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:12

منموہن، اوباما ملاقات، کشمیریوں اورسکھوں کاوائٹ ہاوٴس پرمظاہرہ

جیو نیوز - واشنگٹن…بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی امریکی صدراوباما سے ملاقات کے موقع پر کشمیریوں اور سکھوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے مظاہرہ کیا۔وائٹ ہاوس کے سامنے اس احتجاج میں کشمیری تنظیموں کے افراد نے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور وادی میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کشمیر پرثالثی کے لیے اپنا نمائندہ مقررکرنے کا وعدہ پورا کریں۔سکھوں کی خالصہ تحریک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی برادری بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں سکھوں پر ڈھائے گئے مظالم کا نوٹس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.