29 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:50
شام : حزب اختلاف جماعتوں کی امن کانفرنس میں شرکت پر آمادگی
جیو نیوز - دمشق…شام میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے اقوام متحدہ کے تحت امن کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردیاقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق شام کے متحدہ اپوزیشن کے سربراہ احمد جربہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون سے ملاقات کی جس میں مجوزہ امن کانفرنس سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ترجمان کے مطابق احمد جربہ نے بتایا کہ شامی اپوزیشن اتحاد امن کانفرنس میں اپنا نمایندہ وفد بھیجنے کے لیے تیار ہے۔