تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 12:12

لالو پرساد یادیو پر فرد جرم عائد،سیاست پر بھی دروازے بند

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشاد یادیو پر چارہ اسکینڈل میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ اس فیصلے کے بعدلالو پرشاد یادیو کیلئے سیاست کے دروازے بھی بند ہوگئے ہیں۔مخصوص انداز بیاں اور عوام میں بے پناہ مقبول بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیوہمیشہ خوشگوار موڈ میں رہنے والے آج فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد کچھ بدلے بدلے لگے۔ سترہ سال قبل انھوں نے بھینسوں کے چارے کے نام پر جو بویا وہ آج انھیں کاٹنا پڑا ہے۔انیس سو چھیانوے میں لالو پرشاد یادو نے وزیر اعلیٰ بہار ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور بھینسوں کے چارے کے نام پر جانوروں سے متعلق محکمے سے ساڑھے نو سو کروڑ روپے نکلوائے۔ اس بہتی گنگا میں ان کے پینتالیس ساتھیوں نے بھیخوب ہاتھ دھوئے۔نو سو کروڑ کا چارہ بھینسوں کے منہ تک گیا ہو یا نہ گیا ہو۔ اس رقم سے لالو اور ساتھیوں کا پیٹ ضرور بھر گیا۔یہ اسکینڈل کئی بار لالو پرساد یادیو کو جیل بھی لے کر گیا تاہم ان پر جر م ثابت نہ ہوسکا، پر آج سی بی آئی کی عدالت نے انھیں اس اسکینڈل میں گڑبڑ گھٹالا کرنے کا مجرم قرار دے دیا ممکن ہے کہ وہ چھ سے سات سال جیل میں گزاریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.