تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:1

سنگاپور:زیر تعمیرعمارت پر کرین گرنے سے2 افراد ہلاک،3 زخمی

جیو نیوز - سنگاپور…سنگاپورمیں زیر تعمیرعمارت پر کرین گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔سنگاپور میں سپریم کورٹ کی 80سال پرانی عمارت کو نیشنل آرٹ گیلری میں تبدیل کرنے کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ جس کے دوران ایک کرین اپنا توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے عمارت پر گر گئی، جس سے بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک اور3 افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.