2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:18
پاکستانی علاقے سے داخل ہونیوالے شرپسندوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حکام
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی نیویارک میں ملاقات کے بعد کچھ مبینہ شرپسند پاکستانی علاقے سے داخل ہوئے جن میں سے کئی ایک کو فوجی آپریشن میں ہلاک کردیا گیا ہے۔بھارتی فوجی حکام نے الزام لگایا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں 30 سے 40 مبینہ شرپسند داخل ہوئے تھے۔ یہ افراد کرشنا گھاٹی سے شلا بھٹ گاوٴں اور جم گنڈ گاوٴں کی جانب سے داخل ہوئے۔ ان شرپسندوں کے خلاف بھارتی فوج کی کارروائی جاری ہے۔ بھارتی فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شرپسندوں نے مبینہ طور پر کچھ پوسٹوں پر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوجی یونی فارم بھی پہنی ہوئی ہے۔ بھارتی فوج کو سیٹیلائٹ امیج سے یونی فارم پہنے افراد کی موجودگی کا پتا چلا تھا۔ فوجی کمانڈر کے مطابق آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے اور مارے گئے 22 افراد کی لاشیں علاقے میں پڑی ہیں۔