2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:50
فلوریڈا:بم کی اطلاع پر بندجیکسن ویلے ایئرپورٹ کھول دیا گیا
جیو نیوز - فلوریڈا…امریکا میں جیکسن ویلے ائیرپورٹ بم کی اطلاع کے باعث بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا کے جیکسن ویلے ائیرپورٹ پر 2 مشکوک بیگز کی اطلاع تھی۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے ائیرپورٹ پہنچ کر دونوں میں سے ایک بیگ کے اندر موجود ڈیوائس کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ بند رہنے کی وجہ سے 11 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا بھی کرناپڑا۔