تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:9

امریکا میں شٹ ڈاوٴن تاحال ختم نہیں ہوسکا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں شٹ ڈاوٴن تاحال ختم نہیں ہوسکا، سرکاری ملازمین چھٹیاں تو بنارہے ہیں مگر تنخواہ کے بغیر۔ صدراوباما کی حکومت میں ہونے والے شٹ ڈاوٴن کوآج تیسرا روز ہے، منگل کے روز ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان میٹنگ بھی نا ہوسکی۔ اوباما کہتے ہیں جب تک کاروبارحکومت دوبارہ شروع ہونیکابل پاس نہیں ہوتا، کانگریس سے بات چیت نہیں کریں گے۔شٹ ڈاوٴن میں امریکی سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھنے کو کہا گیاہے اورانھیں تنخواہ بھی نہیں ملے گی کیونکہ امریکا میں سرکاری دفاترکے علاوہ تفریحی مقامات سمیت سب کچھ ہی بند پڑاہے اورلوگوں کوسخت پریشانی کاسامناہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.