تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:25

لیبیا میں روسی سفارتخانے پر مسلح افراد کا حملہ، متعد د گاڑیاں نذرآتش

جیو نیوز - طرابلس…لیبیا میں روس کے سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کئی گاڑیاں جلا دیں، حملہ آوروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق طرابلس میں روسی سفارتخانے پرتقریباً60 مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اورعمارت کوشدیدنقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے خدشے کے باعث سفارتی عملے کوپہلے ہی نکال لیاگیاتھا۔حملہ آوروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کوناکام بنادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.