تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:28

یونانی فاشسٹوں کی گرفتاریاں:پولیس کی مسلمانوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جیو نیوز - ایتھنز…سکندرریاض چوہان…یونان کی شدت پسند نیونازی فاشسٹ سیاسی جماعت خریسی اووگی(گولڈن ڈان)کے سربراہوں کی گرفتاریوں پریونانی پولیس نے پاکستانی اورمسلم مساجد وتنظیمات کے ذمہ داران کومتنبہ کیاگیاہے کہ اس پکڑدھکڑاوران کے خلاف جاری تفتیش سے ممکنہ طورپرجماعت کے حامی افراد کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں ہوسکتی ہیں لہذا محتاط روی اختیار کی جائے۔یونانی عدالت کی جانب سے خریسی اووگی کے ترجمان اوردودیگر عہدیداروں کوگزشتہ روز ضمانت پررہاکردیاگیا جبکہ پارٹی کے سربراہ نیکومیخالولیاکوس اورنائب سربراہ خرستوپاپاس کومزید تفتیش کی خاطر حوالات منتقل کردیاہے۔یونانی فاشسٹ جماعت پرحکومت کے خلاف سرگرمیوں،جماعت کی ذاتی فورس کے قیام ،غیرقانونی اسلحہ،ایک پاکستانی اوریونانی کے قتل سمیت پاکستانیوں پرتشدد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔دریں اثناء آل پاکستان پریس کلب رجسٹرڈ آسٹریاکے قیام اورمحمداکرم باجوہ کوصدرکی ذمہ داریاں ملنے پریونان کی صحافتی برادری کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔یونان کی صحافتی برادری جن میں پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈ یونان کے ارکان جن میں جنگ وجیو کے یونان میں نمائندہ سکندرریاض چوہان،جرنلسٹس کلب کے صدر سید محمدجمیل،سرپرست اعلیٰ ارشاداحمدبٹ،جنرل سیکریٹری یوسف چوہدری،اجمل سہہیل بٹ،ڈاکٹرعبدالرزاق،ضیاالرحمان،سلیم بابابرنالی،بدرمنیرسندھو اوردیگر کی جانب سے مبارک باد کاپیغام دیاگیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.