5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:58
لیبیا : سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں15 فوجی ہلاک
جیو نیوز - طرابس…لیبیا میں ایک سیکیورٹی پوسٹ پر حملے میں15 فوجی ہلاک ہو گئے۔لیبیا کے شہر بنی ولید ، کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی۔لیبین رمی چیف کے ترجمان کے مطابق حملے میں 15 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔حکام نے حملے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات نہیں فراہم کیں۔