5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:47
افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ، 5 شہری جاں بحق
جیو نیوز - جلال آباد…افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق نیٹو کی جانب سے جلال آباد کے علاقے سَراچی علی خان میں فضائی حملہ کیا گیا۔ حملے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق ہوئے جنہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ نمازجنازہ میں عمائدین شہر اور گورنر صوبہ ننگر ہار کے چیف آف اسٹاف نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب نیٹو کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں کوئی عام شہری نہیں مارا گیا۔