تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:33

عراق میں بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں 73 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق میں گزشتہ روز ہونے والے 2 خود کش حملوں میں 73 زائرین جاں بحق اور75 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی دارالحکومت کے شمال میں شیعہ اکثریتی آباد میں پہلا میں خود کش حملہ بلاد کے ایک کیفے پر کیا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسرا خود کش کاظمیہ میں امام محمد الجواد کی برسی میں شرکت کے لیے جانے یوالے شیعہ زائرین پر ہوا جس میں 49سے زائد افراد جاں بحق اور75 زخمی ہوگئے۔حملوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.