تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:47

بھارت میں ہر 9 منٹ بعد ایک شادی شدہ شخص خودکشی کرتا ہے

جیو نیوز - نئی دلی… این جی ٹی…دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا علمبردار ملک بھارت جہاں ایک طرف تو اپنی عوام کی خوشحالی کے بلند و بانگ دعوے کرتا ہے لیکن دوسری طرف مختلف سطح پر ہونے والے سروے ان تمام تر دعوؤں کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہر9 منٹ بعد ایک شادی شدہ شخص خودکشی کرتا ہے جس سے ہرسال 64 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔سال دو ہزار بارہ میں بھارت میں شادی شدہ مردوں کی خودکشی کے 64 ہزار کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ شادی شدہ 32 ہزار خواتین نے بھی خودکشی جیسے گھناؤنے فعل کا ارتکاب کیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق بھارت کی آدھی سے زیادہ آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.