7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:13
میکسیکو : کرتب کے دوران ٹرک بے قابو، 8 افراد ہلاک، 80 زخمی
جیو نیوز - میکسیکو سٹی…میکسیکو میں کرتب پیش کرنے کے دوران ایک ٹرک بے قابو ہو کر تماشائیوں میں جا گھسا، حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ریاست چی ہواہوا میں منعقدہ سالانہ ایئرشو کے دوسرے روز ایک بازی گر نے بڑے ٹائر والے ٹرک کے ذریعے کاروں کو پھلانگنے کی کوشش کی۔ کرتب کے دوران ٹرک قابو سے باہر ہو کر سامنے کھڑے تماشائیوں کے درمیان گھسا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 12 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد ایئرشو کی تقریب ملتوی کردی گئی۔