تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:49

عراق:10بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

جیو نیوز - بغداد…عراق میں مختلف بم دھماکوں میں 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پیر کی شام عراق کا دارالحکومت ایک بار پھر بم دھماکوں سے گونج اٹھا، تھوڑے تھوڑے وقفوں سے ہونے والے مختلف کاروں میں اور سڑک کنارے نصب کیئے 10 بم دھماکوں میں اب تک 22 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لوگ زخمی ہو چکے ہیں، حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جارہا ہے، عراق میں رواں ماہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 190 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.