8 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:26
برطانیہ کی ایران سے براہ راست تعلقات شروع کرنے پر رضامندی
جیو نیوز - لندن…برطانیہ نے ایران کے ساتھ براہ راست تعلقات اور روابط شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں قابل ذکر تبدیلیاں کرکے مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندی نرم کرواسکتا ہے۔ برطانیہ اور ایران کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے سفارت کار تعینات کئے جائیں گے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اوربرطانیہ نے سفارت خانے کھولنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے ایران اور برطانیہ کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔