10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:29
ورجینیا: عدالت کی عمارت پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، حملہ آور ہلاک
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا،جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ویسٹ ورجینیا پولیس کے مطابق مسلح شخص نے وفاقی عدالت کے پارکنگ ایریا سے عمارت پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے عدالت کی عمارت پر 15 سے 20 گولیاں فائر کیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ویلنگ پولیس کا ریٹائر افسر اوراوہایو رہائشی تھا۔ حملے کی وجہ کی معلوم نہیں ہوسکی۔