تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:30

اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے، صوبائی وزیر منظور وسان

جیو نیوز - کراچی…سندھ کے وزیرجیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نہیں جبکہ اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوابوں کا وقت گزر گیا اور اب حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت ہے۔ نیشنل میوزیم کراچی میں بھٹو خاندان کی تصاویر کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھاکہ خوابوں کا وقت گزر گیا ہے اور اب حقیقت کا وقت ہے۔ گڈر گورننس ہماری پہلی ترجیح ہے اور اسے آصف علی زرداری خود مانیٹر کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور اویس مظفر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کا کوئی مستقبل نہیں، اویس مظفر کا مستقبل اچھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.