10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:43
شمالی کوریا: حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ
جیو نیوز - پیانگ یانگ… شمالی کوریا میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی سالگرہ منائی گئی ،اس موقع پر لوگوں نے سابق رہنماوٴں کی یادگار پر پھول چڑھائے شمالی کوریا میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی کی 68 ویں سالگرہ منائی گئی،اس موقع پر لوگوں نے سابق رہنماوٴ ں کوخراج تحسین پیش کیا اور ان کے مجسمے کے سامنے پھول بھی رکھے۔ جنوبی کوریا اور امریکا کے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی وقت آپریشن کیلئے تیار ہے۔