10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:49
تاج محل میں بغیر اجازت فوٹو شوٹ مس یونیورس کومہنگا پڑ گیا
جیو نیوز - آگرہ … آگرہ میں موجودمشہورِ زمانہ تاج محل کی حدود میں بغیر اجازت کمرشل فوٹو شوٹ مس یونیورس کو مہنگا پڑ گیا ہے جنکے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی مس یونیورس اولیویا کلپو نے تاج محل میں بین الاقوامی برانڈ کے جوتوں کا ایک کمرشل شوٹ کروایا جس کیلئے انہوں نے متعلقہ حکام سے اجازت بھی طلب نہیں کی۔لیڈی ڈیانا سے منسوب بنچ پر جوتے رکھ کر غیر قانونی کمرشل فوٹو شوٹ پر محکمہ آثارِ قدیمہ کے حکام نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں امریکی حسینہ اولیویا اور بھارتی نژاد امریکی فیشن ڈیزائنر سنجنا جون سمیت دیگر افراد کے خلاف درخواست درج کروادی اورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس مقدمے میں تاریخی مقامات کے دورے کے بارے میں ترتیب دئیے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں جنکے ثابت ہوجانے پر اولیویا کلپو پر جرمانہ عائدہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی قوانین کے مطابق تاج محل کی حدود میں کسی بھی قسم کے اشتہار یا فلم کی عکسبندی پر پابندی ہے، جس کیلئے سخت قوانین اور قواعد وضوابط ترتیب دئیے گئے ہیں۔