تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:4

حج کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات

جیو نیوز - ریاض… دنیا کے سب سے بڑا مذہبی اجتماع حج کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس مرتبہ حج کا لوگو سب کیلیے قانونی حج ہوگا۔ سعودی حکومت نے سیکیورٹی مقاصد کیلیے درجنوں چیک پوسٹ قائم کی ہیں اور 95 ہزار اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ پولیس اور روڈ سیکیورٹی کے ڈپٹی کمانڈر کرنل عبدالعزیز بن حماد کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کے کاغذات اور مسافروں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ بغیر اجازت حج کیلیے آنے والوں کو تین سال قید اور پانچ ہزار ریال جرمانا تک ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق کوشش کی گئی ہے کہ کسی قسم کی آتشزدگی، ہوٹلوں میں لڑائی پولیس سے جھڑپوں یا بھگدڑ جیسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.