11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:4
جاپان: اسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک، 8 زخمی
جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ فوکوکا شہر کے ایک اسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔ مرنے والوں میں اسپتال میں زیر علاج 8 مریض اور 2 ورکرشامل ہیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اسپتال میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد زیر علاج تھے۔ مریضوں اور ملازمین نے اسپتال سے باہر نکل کر جانیں بچائی۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔