11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:8
افغانستان سے نیٹو کے انخلا کی مدت بڑھا کر 31دسمبر2014 تک کردی گئی
جیو نیوز - نیویارک…غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں افغانستان میں نیٹو افواج کے قیام میں توسیع سے متعلق ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے بدستور خطرہ ہے۔ سلامتی کونسل نے نیٹوکے قیام میں 31دسمبر2014تک توسیع کردی ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران افغانستان میں غیرملکی افواج کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے کم ہو کر 87 ہزار 2سو رہ گئی ہے جس میں سے 60 ہزار امریکی ہیں۔