تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:44

دکان پر ملازم پاکستانی کو برطانیہ سے بیدخلی سے بچانے کا بھانڈا پھوٹ گیا

جیو نیوز - لندن…دکان پر ملازم پاکستانی کو برطانیہ سے وطن بیدخلی سے بچانے کے لیے سلواکیہ سے خاتون کو انگلینڈلائے جانے کابھانڈا پھوٹ گیاہے۔برطانوی اخبارکے مطابق سلواکیہ سے بیس برس کی خاتون کو برطانیہ لایاگیا تھا۔اسے الکحل کا نشہ دے کر پاکستانی دکاندار سے مسجد میں زبردستی نکاح کرایاگیا۔اخبارکا دعوی ہے کہ خاتون کو کئی ہزار پاونڈ میں بیچا گیاتھا۔پچھلے برس اکتوبر میں خاتون کوبازیاب کرانے کے لیے لنکاشائر،بریڈفورڈاورویسٹ یارکشائر میں چھاپے مارے گئے تھے۔اورخاتون کا تینتیس برس کاشوہر اعظم خان اب بارہ سال کی جیل کاٹ رہاہے۔جبکہ اسکی رشتہ دار نصرت خان کو9ماہ جیل کی سزاسنائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.