11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:16
امن نوبل انعام کیمیائی ہتھیاروں کیخلاف ادارے کو دیا جائیگا، رپورٹ
جیو نیوز - کراچی…محمد رفیق مانگٹ…فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ناروے کے ٹی وی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے امن نوبل انعام کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کرنے والے ادارےProhibition of Chemical Weapons (OPCW) کو دیا جائے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے این آر کے سے حاصل معلومات کے مطابق امن نوبل انعام او پی سی ڈبلیو کو جائے گا۔حریت ڈٰیلی نیوز نے برطانوی خبر رساں ادار یکے حوالے سے دعویٰ کیا کہ 2013کاامن نوبل انعام شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لئے کام کرنے والی تنظیم کو جا رہا ہے۔ او پی سی ڈبلیو کے ڈائریکٹر جنرل جولائی 2010سے ترکی کے سفیر احمت ازمکو ہیں۔اس تنظیم نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جد و جہد کی۔