11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:9
امن کا نوبل انعام انسداد کیمیائی ہتھیاروں کے ادارے نے جیت لیا
جیو نیوز - اوسلو…امن کا نوبل انعام کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے ادارے او پی سی ڈبلیو نے جیت لیا۔ اس بات کا اعلان اوسلو میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔اقوام متحدہ کی زیر نگرانی چلنے والی تنظیم(Organisation for the Prohibition of Chemical Weapons)اوپی سی ڈبلیو کا تعلق نیدر لینڈزسے ہے، کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی تنظیم1997ء میں قائم ہوئی۔ اوپی سی ڈبلیو کے 30ماہرین ان دنوں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے ساتھ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا کام کررہے ہیں۔ او پی سی ڈبلیو کے رکن ممالک کی تعداد 189 ہے۔اس سال نوبل امن انعام کیلئے 50 اداروں سمیت 259 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھااور ملالہ یوسف زئی کو اس انعام کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔