تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:49

بھارت کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان سے تباہی کا خدشہ

جیو نیوز - نئی دلی…بھارت کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان پھیلن کی آمد کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مشرقی ساحلی پٹی پر رہنے والے 2لاکھ 60 ہزار افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔سمندری طوفان کی وجہ سے 1 کروڑ 20 لاکھ افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریاست اڑیسہ کے 14 اضلاع میں ہائی الرٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔طوفان کی شدت کو کیٹگری 1 میں رکھا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی آمد کی وجہ سے صورتحال سوچ سے زیادہ تباہ کن ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.