11 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:28
آج دنیا بھر میں کم عمر بچیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
جیو نیوز - پیرس…آج(گیارہ اکتوبر) دنیا بھر میں کم عمر بچیوں کا عالمی دن ( انٹرنیشنل گرل چائلڈ ڈے)منایا جارہاہے، جس کا مقصد ان کے حقوق سے متعلق شہریوں میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں انہیں درپیش منفرد چیلنجز کا اعتراف کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی اپیل پر منائے جانے والے اس دن کا رواں سال کا موضوع ”لڑکیوں کی تعلیم کے لیے نئی راہیں تلاش“ کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے اداراہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) کے مطابق دنیا بھر میں پرائمری اسکول جانے کی عمر والی تین کروڑ 10 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں اور نائیجیریہ، پاکستان اور ایتھوپیا وہ تین ممالک ہیں جہاں ایسی بچیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔