12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:29
کیری کرزئی معاہدہ نہ ہوسکا،آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے
جیو نیوز - کابل…2014ء میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی فوج رکھنے سے متعلق امور پر امریکا اور افغانستان کے درمیان بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے مگر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا،امریکی وزیر خارجہ جان کیری ان دنوں کابل کے دورے پر ہیں۔ امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور حامد کرزئی کے درمیان 2014ء میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی امورسے متعلق بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم دونوں جانب ابھی کچھ اختلافات باقی ہیں۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ امریکا اسی مہینے افغانستان میں باقی رہنے والی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں معاہدے کوحتمی شکل دینا چاہتا ہے جبکہ افغانستان کا موقف ہے کہ افغانستان میں اگلے سال صدارتی انتخابات تک اس بات کا حتمی تعین نہ کیا جائے کہ افغانستان میں کتنے امریکی فوجی رہیں گے۔